حیدرآباد۔30مئی(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے آج صدر تلگو
دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے ملاقات کرتے ہوئے آندھرا پردیش کو مرکزی
حکومت کی جانب سے خصوصی
فنڈس اور خصوصی موقف پر وضاحت طلب کی۔ اور آندھرا
پردیش کو اضافی فنڈس کو یقینی بنانے کا مطالبہ پیش کیا۔ انہوں نے آندھرا
پردیش کو اتر ا کھنڈ کی طرح خصوصی موقف دینے کا بھی مطالبہ کیا۔